سلمان بوڑھے ہوگئے ،والد کے کردار کرنے چاہئیں:مداح

سلمان بوڑھے ہوگئے ،والد کے کردار کرنے چاہئیں:مداح

بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے مداحوں نے ان کی نئی وائرل تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سلومیاں بوڑھے ہوگئے ہیں اب انہیں والد کے کردار کرنے چاہئیں

روس(شوبز ڈیسک)55 سالہ اداکار سلمان خان ان دنوں فلم ‘‘ٹائیگر3’’ کی شوٹنگ کیلئے اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ روس میں موجود ہیں۔ سلمان خان کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ اپنے روسی مداحوں کے ساتھ نظرآرہے ہیں۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین کو سلوبھائی کی تصاویر کچھ خاص پسند نہیں آئیں اور انہوں نے بالی ووڈ سپر سٹار کو بوڑھا قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ سلمان خان بوڑھے ہوگئے ہیں لہذا اب انہیں ڈیڈی کے کردار کرنے چاہئیں۔ جوانی چلی گئی ان کی اب انہیں والد کے رول کرنے چاہئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں