انیل کپور پر جوان رہنے کیلئے سانپ کا خون پینے کا الزام

انیل کپور پر جوان رہنے کیلئے سانپ کا خون پینے کا الزام

بالی ووڈ اداکار انیل کپور پر جوان رہنے کیلئے سانپ کا خون پینے کا الزام عائد کیا گیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکار ارباز خان نے اپنے شو ‘پنچ’ میں انیل کپور کو مدعو کیا ۔ ارباز خان نے انیل کپور کو لوگوں کی رائے سے آگاہ کیا جن کا کہنا تھا کہ انیل کپور خود کو جوان رکھنے کیلئے پلاسٹک سرجری کرواتے ہیں اور سانپ کا خون پیتے ہیں۔لوگوں کی رائے سننے کے بعد اداکار نے قہقہہ لگاتے ہوئے ازراہ مذاق میزبان سے پوچھا کہ یہ حقیقت ہے یا لوگوں کو آپ نے پیسے دے رکھے ہیں؟ ارباز خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ عام لوگ ہیں، میں نے کسی کو پیسے نہیں دئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں