جوہی چاولہ نے اپنے پہلے ڈرامے کی ویڈیو شیئر کر دی

جوہی چاولہ نے اپنے پہلے  ڈرامے کی ویڈیو شیئر کر دی

بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے 1987 میں بننے والے اپنے پہلے ڈرامے کی ویڈیو شیئر کی ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس پر طویل کیپشن درج تھا۔ جوہی چاولہ نے بتایا کہ ڈرامے کا نام بہادر شاہ ظفر تھا، شوٹنگ کے دوران میں بہت گھبرا رہی تھی کیونکہ میں بالکل نئی اداکارہ تھی،میں بار بار اپنے ڈائیلاگز بھول رہی تھی لیکن ڈائریکٹر نے بہت صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ۔جوہی چاولہ نے کہا کہ یہ کلپ انہوں نے اس سے پہلے نہیں دیکھا تھا، انہوں نے ویڈیو بھیجنے والے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا شکریہ ادا بھی کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں