ذاتی زندگی پر توجہ دینے سے ایکٹنگ کیریئر متاثر ہوا:نکول کڈمین

 ذاتی زندگی پر توجہ دینے سے ایکٹنگ کیریئر متاثر ہوا:نکول کڈمین

ہالی ووڈ کی شہرت یافتہ اداکارہ نکول کڈمین نے اپنے سابق شوہر ٹام کروز کے بارے میں حال ہی میں ایک معمول سے ہٹ کر کئے گئے کمنٹ میں ان سے اپنی شادی اور طلاق کے بارے میں گفتگو کی

لاس اینجلس (آئی این پی)امریکی میڈیا کے مطابق نکول کا کہنا تھا کہ ان کا ایکٹنگ کیریئر ان کی شادی اور ذاتی زندگی پر توجہ دینے سے متاثر ہوا، اور وہ اسکا ذمہ دار میڈیا کو سمجھتی ہیں۔واضح رہے کہ دونوں کے درمیان طلاق اس وقت ہوئی جب ٹام کروز نے ایک مذہبی فرقے سائنٹولوجی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں