ہرتیک روشن کا آریان خان کو ڈٹے رہنے کا مشورہ دے دیا
بھارتی اداکار ہرتیک روشن نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کڑے وقت میں ڈٹے رہنے اور حوصلہ رکھنے کا مشورہ دیا ہے
ممبئی (شوبز ڈیسک)انہوں نے جیل میں بند آریان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ زندگی بالکل غیر یقینی ہے مگر خدا بہت رحیم ہے ، وہ مضبوط افراد کو ہی مشکلات سے دو چار کرتا ہے کیوں کہ مضبوط لوگ ہی مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں، مشکل وقت اچھے طریقے سے کاٹیں۔