لوگوں کی زندگی آسان بنائیں ،عدنان کا حکومت کو مشورہ
پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھوگئیں،کچن کا بجٹ بھی تیزی سے اوپر گیاہے :اداکار
لاہور(شوبز ڈیسک ) سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی کی شرح دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، کچن کا بجٹ بھی بہت تیزی سے اوپر گیا ہے ۔عدنان صدیقی نے حکومت وقت کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ مجموعی طور پر بہت اچھا کام کر رہے ہیں لیکن آپ سے ایک چھوٹی سی درخواست ہے کہ متوسط طبقے کا زیادہ خیال رکھیں جو مسلسل مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہورہا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ براہِ کرم لوگوں کیلئے زندگی کو آسان بنائیں۔