بھارتی پنجاب ، کسانوں نے اکشے کی فلم کی نمائش روک دی

بھارتی پنجاب ، کسانوں نے اکشے کی فلم کی نمائش روک دی

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم ‘سوریاونشی’ کی نمائش کو کسانوں نے بھارتی پنجاب میں روک دیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار اکشے کمار کی وفاق کی جانب سے بنائے گئے کسانوں کیلئے نئے قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کی حمایت نہ کرنے کی وجہ سے بالی ووڈ فلم ‘سوریاونشی’ کی بھارتی پنجاب میں نمائش کو روک دیا ہے ۔ مظاہرین نے سینما مالکان پر دباؤ ڈالا کہ وہ علاقے میں فلم کو ریلیز نہ ہونے دیں ۔کسانوں کی یونین کے کارکن جن میں تنظیم کے ضلعی صدر سوارن ڈھوگا بھی شامل تھے نے بھی فلم کی نمائش کی مذمت کرتے ہوئے سڑکوں پر سینما گھروں تک مارچ کیا۔مظاہرین نے دھمکی بھی دی کہ وہ اس وقت تک فلم کی نمائش نہیں ہونے دیںنگے جب تک نئے قوانین کو منسوخ نہیں کیا جاتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں