بھارتی گلوکار روحان ارشد نے اسلام کیلئے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

بھارتی گلوکار روحان ارشد نے  اسلام کیلئے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

بھارتی گلوکار و ریپر روحان ارشد نے اسلام کیلئے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا

حیدرآباد (آئی این پی)بھارتی ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے گلوکار روحان ارشد نے اپنے یوٹیوب چینل پر بتایا کہ میوزک اسلام میں حرام اور ممنوع ہے اس لیے وہ موسیقی کو چھوڑ رہے ہیں، میں اپنے فیصلے پر پر اعتماد ہوں اور الحمداللہ بہت خوش ہوں۔ میں اب سے میوزک ویڈیوز اور موسیقی سے وابستہ کوئی بھی چیز نہیں بناؤں گا۔ مجھے اللہ پر بھروسہ ہے کہ موسیقی کو خیر باد کہنے کے بعد اللہ مجھے کسی اور چیز میں مقام دے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں