عمران خان نے خواب دکھاکر چکنا چور کر دئیے :عفت عمر

عمران خان نے خواب دکھاکر چکنا چور کر دئیے :عفت عمر

داکارہ عفت عمر کاعمران خان کی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ انہوں نے عوام کو خواب دکھا کر چکنا چور کردئیے

لاہور(شو بز ڈیسک) اعفت عمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں میزبان نعمان اعجاز کے سوال کے جواب میں سیاست کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ‘وہ ضیاء الحق کے دور میں پلی بڑھیں اور پھر پرویز مشرف کا دور بھی دیکھا لیکن اتنے برے حلات نہیں تھے جتنے اب ہوگئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘وہ دونوں دور عمران خان کے دور کے مقابلے میں بہت بہتر تھے ، اس وقت معاشی صورتحال اتنی خراب نہیں تھی جتنی اب ہوگئی ہے ۔عفت عمر نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بولا، انہوں نے عوام کو خواب دکھائے اور پھر سب چکنا چور کردئیے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کبھی بھی سیاست دان نہیں بنیں گی کیونکہ سیاست دان کوبہت زیادہ جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں