رابی پیرزادہ کی ریسٹورنٹ میں ماہر کک کی طرح کوکنگ
شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے راولپنڈی کے مقامی ریسٹورنٹ میں کسی ماہر کک کی طرح کوکنگ کر کے سٹاف کو حیرت میں ڈال دیا
کراچی (سٹاف رپورٹر)رابی پیرزادہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک ریسٹورنٹ میں خود کوکنگ کر رہی ہیں اور سٹاف ان کے پاس کھڑا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ اپنے برانڈ کے آؤٹ لیٹ کے افتتاح کیلئے راولپنڈی گئی تھیں اوراس کے بعد رات کے وقت ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئی تھیں ۔