کسانوں سے متعلق متنازعہ پوسٹ ، کنگنا کی تھانے میں پیشی

کسانوں سے متعلق متنازعہ پوسٹ ، کنگنا کی تھانے میں پیشی

سوشل میڈیا پرکسانوں سے متعلق متنازعہ پوسٹ کے مقدمے میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت ممبئی کے پولیس سٹیشن میں پیش ہوگئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت ممبئی کے کھار تھانے میں پیش ہوئیں اوربیان ریکارڈ کرایا۔ پولیس نے کنگنا کوگزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن وہ تھانے نہیں گئی تھیں۔ تھانے کے باہر کسانوں کے ممکنہ احتجاج کے باعث کنگنا سخت سکیورٹی میں تھانے آئیں۔ کنگنا نے مقدمہ ختم کرانے کے لئے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے ۔کنگنا نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق متنازعہ پوسٹ کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف سکھوں کی ایک تنظیم کی درخواست پر سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں