بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کورونا وائرس کا شکار
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ اہلیہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔ارجیت سنگھ نے اپنے لاکھوں مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق افسوسناک خبر دینے کیلئے فیس بُک کا رُخ کیا۔
گلوکار نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘میرا اور میری اہلیہ کا کورونا وائرس مثبت آگیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ‘ہم بالکل ٹھیک ہیں اور ہم دونوں نے قرنطینہ کرلیا ہے ۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے کئی اداکار حال ہی میں کورونا وائرس کے شکار ہوچکے ہیں جن میں کرینہ کپور، نورا فتیحی، جان ابراہم، سوارا بھاسکر اور سونو نگم سمیت دیگر شامل ہیں۔