ماسک نہیں تو تصویر بھی نہیں سنی لیونی فوٹوگرافر پر برہم

 ماسک نہیں تو تصویر بھی نہیں سنی لیونی فوٹوگرافر پر برہم

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی فیس ماسک نہ پہننے پر فوٹوگرافر پر غصہ ہوگئیں۔

 سنی لیونی کو حال ہی میں اپنے تین بچوں کے ہمراہ ممبئی میں دیکھا گیا جہاں فوٹوگرافرز ان کی تصاویر لے رہے تھے ۔فوٹوگرافرز نے سنی لیونی سے درخواست کی کہ وہ کچھ دیر کیلئے چہرے سے ماسک ہٹائیں تاکہ تصاویر بنا سکیں تاہم اداکارہ نے ایک فوٹوگرافر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ماسک لگائیں۔ اداکارہ نے کہا کہ آپ لوگ ماسک نہیں لگاتے جب فوٹوگرافر نے ماسک نہیں لگایا تو انہیں غصہ آگیا اور وہ گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں