ایک اورطلاق ،پامیلا اینڈرسن چھٹی بار تنہا ہوگئیں

ایک اورطلاق ،پامیلا اینڈرسن چھٹی بار تنہا ہوگئیں

لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے شادی کے محض 13 ماہ بعد چھٹے شوہر سے بھی طلاق لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پامیلا اینڈرسن اور ان کے چھٹے شوہر ڈین ہے ہرسٹ میں ایک یہ بات مشترکہ تھی کہ دونوں کا تعلق کینیڈا کے ایک ہی قصبے سے تھا اور وہ کئی سال سے اس کے باڈی گارڈ کے طور پر کام کر رہے تھے ۔ چند روز قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مالیبو میں پامیلا اینڈرسن کو شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا اور ان کی اپنے شوہر کے ساتھ علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جس کی اب تصدیق ہوئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں