جھگڑے میں مذہب کو نہ لائیں، سلمان کی پڑوسی کو وارننگ
ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہورسلمان خان نے اپنے پڑوسی کووارننگ دے دی۔
سلمان خان نے اپنے پڑوسی کوخبردارکیا کہ وہ جائیداد کے تنازع میں ان کے مذہب کونہ لائیں۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ میری والدہ ہندو ہیں، میرے والد مسلمان ہیں۔ میرے بھائیوں کی بیویاں ہندوہیں، ہم سب تہوار مناتے ہیں۔سلمان خان نے اپنے پڑوسی کی خبرلیتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھے لکھے شخص ہیں کوئی غنڈہ چھاپ نہیں جومیرے اوپربے تکے الزامات لگا رہے ہیں۔
آج کل یہ آسان ہے کہ کچھ لوگوں کواکٹھا کرو اورسوشل میڈیا پرغصہ نکالو۔سلمان خان کا ممبئی کے قریب پنول میں فارم ہاؤس ہے جس کا ان کے پڑوسی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے ۔ سلمان خان نے پڑوسی پرہتک عزت کا کیس دائرکررکھا ہے ۔سلمان خان کے پڑوسی نے ان پرجائیداد ہتھیانے اورلوگوں کوقتل کرکے اپنے فارم ہاؤس میں دفنانے کے الزامات عائد کئے تھے ۔