حماس پر تنقید، کویت میں یہودی اداکارہ گال گدوت کی فلم پر پابندی

  حماس پر تنقید، کویت میں یہودی اداکارہ گال گدوت کی فلم پر پابندی

کویت سٹی(این این آئی)خلیجی ملک کویت نے اسرائیلی فوج میں خدمات سر انجام دینے والی امریکی نژاد یہودی اداکارہ گال گدوت کی فلم پر پابندی عائد کردی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کویت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے گال گدوت کی آنے والی مسٹری تھرلر فلم (ڈیتھ آن دی نیل)پر پابندی عائد کرنے کی تصدیق کی۔وزارت کا کہنا تھا کہ آئندہ ماہ گال گدوت کی فلم کویت میں ریلیز نہیں ہوگی۔کویت کی حکومت نے یہودی اداکارہ کی فلم پر سوشل میڈیا صارفین کے مطالبے کے بعد پابندی لگائی۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں