سلمان خان نے کیریئر بچانے میں مدد کی:بوبی دیول

سلمان خان نے کیریئر بچانے میں مدد کی:بوبی دیول

ممبئی (این این آئی) لیجنڈری اداکار دھرمیندر کے بیٹے اداکار بوبی دیول نے انکشاف کیا ہے کہ سلمان خان نے کیریئر بچانے میں ان کی مدد کی۔

 حال ہی میں بوبی دیول نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کے ساتھ اپنی دوستی کے بارے میں انکشاف کیا اور کہا کہ کس طرح سلمان نے ان کی بالی ووڈ میں کامیاب واپسی کروائی۔ بوبی کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے فلموں میں ان کی دوسری اننگز کو ریس تھری کے ساتھ توانائی بخشی، جس کی وجہ سے انہیں مزید کام ملا۔ اپنے انٹرویو میں بوبی دیول کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک بہترین انسان ہیں، وہ بڑے دل کے مالک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ وہ جب بھی کسی کا بہت خیال کرتے ہیں تو وہ اس کیلئے ہر ممکن کوششیں کرتے ہیں۔ بوبی کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ میں ان چند لوگوں میں سے ایک ہوں جن سے سلمان بہت محبت کرتے ہیں، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں