شادی کی رات بھاگنے کا منصوبہ بنایا تھا:مدیحہ رضوی

شادی کی رات بھاگنے کا منصوبہ بنایا تھا:مدیحہ رضوی

ِکراچی (این این آئی) گزشتہ 8 سال سے کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے والی اور دو بچوں کی والدہ اداکارہ مدیحہ رضوی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شادی کی رات نکاح کے بعد فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔

مدیحہ رضوی نے 2014 میں ساتھی اداکار حسن نعمان کے ساتھ شادی کی تھی اور دونوں کو دو بچے بھی ہیں۔اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ کئی سال کے بعد جب انہیں شادی کرنے کا خیال آیا تو ان کے ذہن میں صرف حسن نعمان ہی کا نام آیا ۔مدیحہ رضوی نے بتایا کہ لیکن جس رات ان کی شادی ہو رہی تھیں، انہیں اس وقت بھی ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ شاید وہ کچھ غلط کر رہی ہیں، اس لیے انہوں نے نکاح کے بعد وہاں سے فرار ہونے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ان کے مطابق انہوں نے سہیلیوں کے کمرے کے باہر کھڑکی کے برابر میں سیڑھی لگانے کی ہدایات تک کردی تھیں مگر پھر اچانک ان کے کمرے میں حسن نعمان آگئے اور ان کے فرار ہونے کا منصوبہ بھی ملتوی ہوگیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...