صباقمر اور عاصمہ عباس کا ایک ساتھ گنگنانامدحواں کو بھاگیا
لاہور(شوبزڈیسک) اداکارہ صبا قمر اور سینئر اداکارہ عاصمہ عباس گل نے اپنی خوبصورت آواز سے مداحوں کا دل جیت لئے ۔
صبا قمر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس پر مداح قربان ہوئے جارہے ہیں ۔ وائرل ویڈیو میں صبا قمر اور اداکارہ عاصمہ عباس کو گنگناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جب آپ واقعی درد میں ہوں تو آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ محبت میں ہیں۔اداکارہ عاصمہ عباس نے بھی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیاہے جبکہ دونوں کے مداحوں نے تعریفوں کا ایسا سلسلہ جاری کررکھا ہے جوتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments