جو مرضی کر الیں لیکن مجھ سے منافقت نہیں ہوتی :شفقت چیمہ

 جو مرضی کر الیں لیکن مجھ سے منافقت نہیں ہوتی :شفقت چیمہ

لاہور(این این آئی)سینئر اداکار شفقت چیمہ نے کہا ہے کہ مجھ سے جو مرضی کام کر الیں لیکن مجھ سے منافقت نہیں ہوتی ،ہمیشہ دوٹوک اورکھری بات کرتاہوں۔

 لیکن خیال رکھتاہوں کسی کی دل آزاری نہ ہو،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اورایک دن فلم انڈسٹری کا عروج دوبارہ واپس آئے گا ۔ایک انٹرویو میں شفقت چیمہ نے کہاکہ انسان کی شخصیت میں کوئی جھول نہیں ہوناچاہیے تاکہ دیکھنے والاآ پ کے بارے میں تذبذب کا شکار نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں جتنابھی کام کیا ہے محنت اورلگن سے کیا ہے اور خدا کی ذات نے مجھے اتنی کامیابیوں سے نوازاجس کامیں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ شفقت چیمہ نے کہا کہ ولن کا کرداراداکرناآسان نہیں ہوتاآپ کو اپنی شخصیت کاگلہ دباکروہ کردارنبھانا پڑتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے مجھے ولن کے کردارمیں پسند کیا تو اس کے اوپر ہی کیرئیر آگے بڑھتاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...