گلوکاری کے لئے فیملی نے بہت مخالفت کی:گل پانڑہ
لاہور(آئی این پی )گلوکارہ گل پانڑہ نے کہا ہے کہ موسیقی کا شوق بچپن سے تھا اور گھر میں اس حوالے سے بڑی سختی تھی بلکہ یہ کہیں کہ اجازت ہی نہیں تھی۔
گھر والوں کو میرے شوق کا علم تھا اور کافی لڑائی جھگڑوں کے بعد میں اپنے شوق کی تکمیل میں کامیاب ہو ئی۔ گل پانڑہ نے کہا کہ 2012 میں میری ایک غزل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور جب لوگوں نے پسند کیاتو اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں اب مجھے باضابطہ طو رپر موسیقی کے شعبے میں آجانا چاہیے ۔اس کے بعد مجھے رشتوں کی پیشکش بھی ہونا شروع ہو گئی لیکن میں نے سوچا کہ میں اتنی مشکل کے بعد اس طرف آئی ہوں تو ابھی کس طرح شادی کر لوں۔انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے عاطف اسلم کے ساتھ کوک سٹوڈیو میں گانا گانے کا موقع ملا ،مجھے اداکاری کی بھی پیشکش ہوئی لیکن جب میں نے سوچ بچار کی تو موسیقی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا۔