مدیحہ رضوی اور حسن نعمان میں 9سال بعد طلاق ہو گئی
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار جوڑی مدیحہ رضوی اور شوہر حسن نعمان میں شادی کے 9 سال بعد طلاق ہوگئی۔مدیحہ رضوی مشہور اداکارہ دیبا کی بیٹی ہیں جب کہ حسن نعمان اداکار رشید ناز کے صاحبزادے ہیں۔
جوڑے کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔ مدیحہ رضوی نے انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو شوہر سے طلاق کے بارے میں بتایا۔ اداکارہ نے لکھا‘کافی سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد خوش اسلوبی سے حسن اور میں نے طلاق کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ مدیحہ رضوی نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ اس مشکل وقت میری بیٹیوں اور ہماری رازداری کا خیال رکھا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments