شادی سے متعلق میری کوئی منصوبہ بندی نہیں:میرب علی

شادی سے متعلق میری کوئی  منصوبہ بندی نہیں:میرب علی

لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ میرب علی نے کہا کہ شادی سے متعلق میری کوئی منصوبہ بندی نہیں، جب بڑے کہیںگے شادی کر لونگی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انٹرویو میں میرب علی کا شادی سے متعلق سوال پر کہنا تھا ‘‘ یہ اتنا مشکل سوال پوچھ لیا ہے ، میں کسی بھی چیز کے حوالے سے پہلے سے منصوبہ بندی نہیں کرتی ہوں ، جتنا جلدی فیملی کہے گی شادی ہو جائیگی۔اداکارہ نے کہا کہ ہم ہر چیز اپنی فیملی پر چھوڑتے ہیں ، بڑے جب کہیں گے ، جیسا کہیں گے ویسے ہی کرلینگے ، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے کہ چاہے شادی جلدی ہو یا پھر تاخیر سے ہو ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں