رابی پیرزادہ علیل ، ڈاکٹرز نے آرام کرنے کا مشورہ دیدیا

رابی پیرزادہ علیل ، ڈاکٹرز نے آرام کرنے کا مشورہ دیدیا

لاہور(شوبزڈیسک ) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیر زادہ علیل ہوگئیں،ڈاکٹرزنے ایک ہفتے تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رابی پیر زادہ مسلسل مصروفیات کی وجہ سے بیمار ہو گئی ہیں۔

 ڈاکٹروں کے مطابق انہیں شدید انفیکشن ہوا جس کی وجہ سے انہیں ایک ہفتے کے لئے مکمل آرام کامشورہ دیا گیاہے ۔ رابی پیر زادہ نے بتایا کہ شدید انفیکشن کی وجہ سے علیل ہو گئی ہوں۔مجھے امید ہے کہ اپنے والدین اور پرستاروں کی دعاؤں سے بہت جلد ٹھیک ہوجاؤں گی اور دوبارہ سے فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کا آغاز کروں گی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے چاہنے والوں کی بہت شکرگزار ہوں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں