ضیاء محی الدین کے انتقال پر شوبز ستاروں کا اظہارِ افسوس

ضیاء محی الدین کے انتقال پر شوبز ستاروں کا اظہارِ افسوس

کراچی(شوبز ڈیسک) ممتاز اداکار اور ہدایت کار ضیاء محی الدین کے انتقال پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

ماہرہ خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اُن کی موت ایک بہت بڑا نقصان ہے ، اداکارہ نے ملک میں فنون کی خدمات پر ضیاء محی الدین کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔عدنان صدیقی نے لکھا کہ فنون کی دنیابراڈ کاسٹنگ کے لیجنڈ، اداکار اور تھیٹر ڈائریکٹر کو الوداع کہتی ہے ، جس طرح ہم ان کی زندگی اور فن پر خوش کا اظہار کرتے ہیں اسی طرح ہم ان کے نقصان پر سوگوار ہیں، انہوں نے ہمارے کلچر پر بے پناہ اثر ڈالا ہے ۔جنون گروپ کے گٹارسٹ اور شاعر سلمان احمد نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ضیا صاحب کا خلا پر نہیں ہوگا۔ نبیل قریشی نے لکھا کہ مجھے یہ سعادت حاصل ہے کہ میں نے ناپا میں ان سے کچھ سیکھا ہے ، وہ بہت مہذب انسان اور کمالیت پسند تھے ۔اداکارہ عمران عباس نے لکھا ‘الوداع ضیا صاحب جبکہ عثمان خالد بٹ نے ٹویٹ میں لکھا ‘ ایک عہد کا خاتمہ ہوگیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...