اچھی اداکاری کا تعلق اچھے سکرپٹ سے ہوتا ہے :انمول بلوچ
کراچی(آئی این پی)اداکارہ انمول بلوچ نے کہا کہ اچھی اداکاری کا تعلق اچھے سکرپٹ سے ہوتا ہے ،اچھے مواد کی تخلیق نہ ہونا اداکاروں کی نہیں کہانی کاروں کی ذمہ داری ہے۔
ایک انٹرویو میں انمول بلوچ نے کہا کہ آج کل کے پاکستانی ڈراموں کا سکرپٹ پہلے کی طرح جاندار نہیں رہا خاص کر خواتین کیلئے ایک جیسے ہی کردار لکھے جا رہے ہیں۔ انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ اگر کہانی کار اچھا مواد لکھیں گے تو اداکار بھی اچھی اداکاری کرینگے ۔ ایک سوال پر انمول بلوچ نے کہا کہ ہر کوئی اپنے معاملات کا حساب دیگا اس لیے سوشل میڈیا پر دوسروں کی کردار کشی نہیں کی جانی چاہئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments