اذان سمیع لڑکی کیلئے ٹیوشن پڑھتے رہے ، ٹیسٹ میں فیل

اذان سمیع لڑکی کیلئے ٹیوشن پڑھتے رہے ، ٹیسٹ میں فیل

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار،گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ زمانہ طالب علمی میں ایک لڑکی سے دوستی کی خاطر انہوں نے نہ صرف ٹیوشن سنٹر جوائن کیا۔۔۔

 بلکہ وہاں متعدد بار ٹیسٹ میں جان بوجھ کر فیل تک ہوئے تاکہ ان کا مقصد پورا ہوجائے ۔ ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں پشتو زبان میں بات کرنا نہیں آتا البتہ انہیں پشتو زبان سمجھ میں آجاتی ہے ،وہ کم عمری میں شرمیلے ہوتے تھے ، انہیں لڑکیوں سے بات کرنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی۔ والدہ مجھ سے ہر معاملے پر کھل کر بات کرتی تھیں اور میری بہترین طریقے سے پرورش کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں