پرینیتی چوپڑا ،راگھو جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے

پرینیتی چوپڑا ،راگھو جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائینگے ۔یہ دعویٰ بھارتی میڈیا کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔۔

رپورٹس کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے خاندان نے دونوں کی شادی سے متعلق بات چیت شروع کر دی ہے ۔انہوں نے اپنے قریبی تعلقات کے بارے میں تاحال خاموشی رکھی ہے لیکن ایک چیز جو یقینی طور پر ہے کہ وہ آپس میں اچھے دوست ہیں اور دونوں نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ایک ساتھ تعلیم حاصل کی۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ جوڑے کے خاندان ایک دوسرے کو کافی عرصے سے جانتے ہیں اور وہ جلد ہی شادی کے بارے میں باضابطہ اعلان کرینگے ۔ذرائع کے بتایا کہ ابھی تک کسی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا لیکن دونوں خاندانوں میں بات چیت چل رہی ہے ، خاندان ان کی دوستی سے بہت خوش ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں