فلم’پٹھان‘ بغیر سٹوری کا ویڈیو گیم ہے :یاسر حسین

فلم’پٹھان‘ بغیر سٹوری  کا ویڈیو گیم ہے :یاسر حسین

کراچی(شوبز ڈیسک)اداکار، رائٹر اور ڈائریکٹر یاسر حسین کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان ’ بغیر سٹوری کا ویڈیو گیم ہے ۔یاسر حسین نے انسٹا گرام پر۔۔

اپنی سٹوری میں کہا کہ اگر آپ ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرسیریز‘ مشن امپا سبل ’ کی کوئی ایک بھی فلم دیکھ چکے ہیں تو شاہ رخ خان کی فلم ‘پٹھان’ آپ کو ایک بغیر سٹوری کے ویڈیو گیم سے زیادہ کچھ نہیں لگے گی۔‘مشن امپاسبل’ میں ہالی ووڈ کے میگا سٹار ٹام کروز نے ایکشن سے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس میں کئی خطرناک اور ناقابل یقین اسٹنٹ بھی شامل ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں