نمرہ بچہ نے 3بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرلئے

 نمرہ بچہ نے 3بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرلئے

کراچی (سٹاف رپورٹر) شوبز اندسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ بچہ نے 3 بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرلئے ۔سو شل میڈیاپر اداکارہ نے۔۔

 اپنے مداحوں کے ساتھ اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے یوکے ایشین فلم فیسٹیول میں فلم پولائٹ سوسائٹی، کملی اور مس مارول کے لئے مختلف اعزازت اپنے نام کئے ہیں۔انہوں نے ان اعزازات کے ساتھ اپنی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ۔فلم ساز شرمین عبید چنائے ، مہوش حیات، یاسر رضوی ثانیہ سعید سمیت مختلف شوبز شخصیات اور بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...