پاک فوج کے احسانات نہیں بھولناچاہئے :راحت فتح علی

پاک فوج کے احسانات نہیں بھولناچاہئے :راحت فتح علی

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکار راحت فتح علی خان نے وطنِ عزیز کی عوام کیلئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں پاک فوج کے احسانات کو نہیں بھولنا چا ہئے ۔

گلوکار نے عوام سے سوال کیا کہ’’جو قربانیاں پاک فوج کے جوانوں نے دی ہیں کیا ہم سویلین دے سکتے ہیں؟‘‘۔راحت فتح علی خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہمیں پاک فوج کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنا چاہئے ، فوج کا دشمن پاکستان کا دشمن ہے ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے ۔راحت فتح علی خان نے مشہورملی نغمہ ’’اے وطن کے سجیلے جوانو‘‘ گا کر پاک افواج کے شہدا کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں