دلجیت دوسانجھ نے نئی فلم کیلئے اپنی‘پگڑی’ اتار دی

دلجیت دوسانجھ نے نئی فلم  کیلئے اپنی‘پگڑی’ اتار دی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ فلم ‘چمکیلا’ میں بالکل نئے انداز میں نظر آئیں گے ۔امتیاز علی کی ہدایتکاری میں۔۔

بننے والی فلم ‘چمکیلا’ میں کام کرنے کیلئے دلجیت دوسانجھ نے اپنی پگڑی اتار دی ہے ۔فلم ‘چمکیلا’ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے جس میں بھارتی اداکار کو پہلی بار بغیر پگڑی کے دیکھا گیا ہے ۔فلم‘چمکیلا’ ایک پنجابی گلوکار امر سنگھ کی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جنہیں 27 سال کی عمر میں قتل کر دیا گیا تھا۔ دلجیت دوسانجھ فلم میں آنجہانی گلوکار امر سنگھ چمکیلا کے کردار میں جبکہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا، امر سنگھ کی اہلیہ امر جوت کور کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں