کاجل اگروال نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

کاجل اگروال نے شوبز انڈسٹری  چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کر دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کاجل اگروال نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے نئے فلمی پروجیکٹ کا پوسٹر جاری کردیا۔۔

اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کی نئی فلم ‘کاجل 60’ کا پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کو نفسیات کی ایک کتاب پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔کاجل اگروال کا نیا فلمی پروجیکٹ فی میل سینٹرک ہے اور اس میں وہ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔اداکارہ کے اعلان کے بعد ان افواہوں نے دم توڑ دیا کہ کاجل اگروال شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں