حریم فاروق نے انڈسٹری میں اپنی ابتدائی مشکلات سے پردہ اٹھادیا

حریم فاروق نے انڈسٹری میں اپنی ابتدائی مشکلات سے پردہ اٹھادیا

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ حریم فاروق نے شوبز انڈسٹری میں اپنی ابتدائی مشکلات سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکارہ نے کراچی میں اپنی ابتدائی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘‘ میرا اس انڈسٹری میں کوئی کنکشن یا جاننے والا نہیں تھا۔میرے پاس پیسے نہیں ہوتے تھے ، میں جس اپارٹمنٹ میں رہتی تھی وہ بہت چھوٹا تھا اور وہاں نہ بجلی تھی نہ پانی تھا۔ میں نے سیٹ پر چھپ کر شاور بھی لیا اور کپڑوں پر استری بھی وہیں کرتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ‘‘میں سوچتی تھی کہ میں یہ سب کچھ کیوں کررہی ہوں مجھے تو اللہ تعالیٰ نے اتنا کچھ دیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں