وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس رجسٹریشن بل پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی ملاقات جاری ہے، رہنما جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ اورمولانا عبد الغفور حیدری بھی ملاقات میں شریک ہیں۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کی طرف سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، رانا ثناءاللہ ، اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑبھی ملاقات میں شریک ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی سے راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ بھی ملاقات میں موجود ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مولانا فضل الرحمان مدارس رجسٹریشن بل پر علماء کے ساتھ ہونے والی مشاورت سے وزیراعظم شہباز شریف کو آگاہ کریں گے۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں