گانا’’چند ماہیا‘‘ اپنی منگیتر سے متاثر ہوکر لکھا:عاصم اظہر

 گانا’’چند ماہیا‘‘ اپنی منگیتر  سے متاثر ہوکر لکھا:عاصم اظہر

لاہور(شوبزڈیسک)نامور گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ‘چند ماہیا’صرف ایک گانا نہیں ہے یہ ایک تجربہ ہے اور مجھے امید ہے یہ ہر اس شخص کے ساتھ گونجتا ہے جو اسے سنتا ہے۔

گانے کی شاعری، میوزک کمپوزیشن اور پروڈکشن عاصم اظہر کی ہے۔گلوکار عاصم اظہر نے بتایا کہ حال ہی میں ریلیز کیا گیا گانا ‘‘چند ماہیا ’’اپنی منگیتر سے متاثر ہوکر لکھا ہے جبکہ اس سے قبل ان کے تمام خوشی کے گانے بھی انہی کے لیے لکھے ہیں۔نامور گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ اور ماڈل میرب کی مارچ 2022 میں منگنی ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں