دو سال کام نہ ملنے پر خودکشی کرنے کا خیال آیا:آغا مصطفی

دو سال کام نہ ملنے پر خودکشی کرنے کا خیال آیا:آغا مصطفی

کراچی(آئی این پی)نوجوان اداکار آغا مصطفی حسن نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں دو سال تک انہیں کسی ڈرامے میں نہیں کاسٹ کیا گیا۔۔۔

 کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ اتنا روئے کہ انہیں خودکشی کرنے کے خیالات بھی آنے لگے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے آغا مصطفی نے بتایا کہ جب میں نے شوبز انڈسٹری جوائن کی تھی تو کام لینے کے لیے پروڈیوسرز کے دفتر کے باہر گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا تھا، میرے ابتدائی کرئیر کے مشہور ڈراموں کے باوجود بھی مجھے دو سال تک کسی نے کاسٹ نہیں کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ان دو سالوں کے دوران وہ مایوس ہوگئے تھے، میں روزانہ نمازوں میں دعا کرتے ہوئے روتا تھا لیکن میرا اس بات پر ایمان تھا کہ اللہ میری مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا اگر میری زندگی میں وہ دو سال نہ ہوتے تو شاید میں آج جو انسان ہوں وہ نہ ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں