اس دن کا بہت انتظار تھا ،پرینیتی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

 اس دن کا بہت انتظار تھا ،پرینیتی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وُڈ کی اداکارہ پرینیتی چوپڑا بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔پرینیتی چوپڑا کی شادی۔۔

 سیاست دان راگھوو چڈھا سے ریاست راجستھان کے شہر اُدے پور میں ہوئی ہے ۔پرینیتی چوپڑا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر اپلوڈ کیں۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ‘ناشتے کی میز پر پہلی ملاقات سے ہمارے دِلوں کو اس بات کی خبر ہوگئی تھی۔ اس دن کے لیے بہت دیر سے انتظار کر رہے تھے ۔ مسٹر اور مسز بننے پر بہت خوش ہیں۔ ایک دوسرے کے بغیر کبھی نہ رہ سکتے ۔ ہمیشہ کا سفر آج سے شروع ہوگیا۔ اداکارہ نے اپنی شادی کے موقع پر معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن کیا ہوا کریم رنگ کا لہنگا پہنا۔اس جوڑے کی شادی کی تقریب اُدے پور میں واقع دی لِیلا پیلس میں ہوئی جس میں نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروِند کیجری وال اور پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان نے بھی شرکت کی۔ استقبالیہ کی تقریب 30 ستمبر کو چندی گڑھ میں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں