ڈاکوؤں نے پہچاننے کے بعد چیزیں واپس کردیں:اعجاز اسلم
کراچی(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار اعجاز اسلم نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار انہیں ڈاکوؤں نے جنید جمشید سمجھ کر لوٹا جب ۔۔
کہ دوسری بار ڈاکوؤں نے انہیں پہچاننے کے بعد ان سے چھینی گئی چیزیں بھی واپس کردیں۔ایک شو میں اعجاز اسلم نے بتایا کہ انہوں نے بھارتی اداکارہ شویتا تیواری کے ساتھ بھی ‘دوست’ نامی ڈرامے میں کام کیا جو بدقسمتی سے نشر نہ ہوسکا۔ اداکار نے بتایا کہ ایک بار ماہ رمضان میں ڈاکو انہیں جنید جمشید سمجھ کر لوٹ رہے تھے لیکن جب انہوں نے دیکھا کہ یہ کوئی دوسرا شخص ہے تو وہ بھی حیران ہوئے ۔ اعجاز اسلم نے ڈکیتی کا ایک اور واقعہ بتایا کہ ایک بار وہ ایک پروڈکشن ہاؤس سے اپنے دوست کے ساتھ نکلے تو دو نوجوان ڈاکوؤں نے پستول کے زور پر ان سے موبائل فون لے لیے ۔ جیسے ہی ڈاکو کی نظر ان پر پڑی تو انہوں نے انہیں پہچان لیا اور کہا کہ ‘ارے اعجاز بھائی آپ’۔ ڈاکوؤں نے چھینا ہوا فون بھی واپس دیا اور معافی مانگتے ہوئے فرار ہوگئے ۔