طلاق کے بعد خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی:انجلینا جولی

طلاق کے بعد خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی:انجلینا جولی

لاس اینجلس(آئی این پی)ہالی ووڈ اداکارہ اور فلم ساز انجلینا جولی نے اداکار براڈ پٹ سے طلاق کے بعد زندگی میں پیش آنی والی مشکلات کھل کر بتادیں۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے براڈپٹ سے طلاق کے بعد پہلی بار بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں قسمت کے بارے میں نہیں جانتی، لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ میں اب واپس خود کو حاصل کررہی ہوں، کیوں کہ میں کھو چکی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طلاق نے مجھے بکھیر دیا تھا۔ میرا رشتہ بریڈ سے ختم ہوچکا تھا، جب ہم الگ ہوئے تو میں خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی، میں بہت زیادہ ٹوٹ چکی تھی، لیکن میں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔ البتہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ان کے بکھر جانے کی وجہ صرف بریڈپٹ سے طلاق نہیں تھی بلکہ وہ اپنی صحت سے متعلق بھی کافی مسائل سے دوچار تھیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں