گلوکار علی حیدر کی دھائی بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی
ڈیلاس(شوبز ڈیسک) گلوکار علی حیدر تقریباً ایک دھائی کے بعد ایک بار پھر موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
ڈیلاس میں شاندار طریقے سے علی حیدر نے موسیقی کی دنیا میں واپسی کا سفر شروع کیا۔فن ایشیاء تھیٹر ڈیلس میں گلوکار کے نئے گانے ‘ڈھولن یار’ کا ریڈ کارپٹ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں حاضرین ان کے گانے سے مسحور ہوتے رہے ۔علی حیدر کے مداحوں نے ان کی میوزک انڈسٹری میں واپسی پر خیر مقدم کیا، علی حیدر کا یہ نیا گانا اردو پنجابی ٹریک پر تشکیل دیا گیا ہے جس میں وائرسی بیٹس شامل ہیں ۔علی حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں موسیقی دونوں ملکوں کو جوڑنے کا کردار ادا کرتی ہے ، پرانی جینز سے لیکر میرے کئی مقبول گانوں کو بھارت میں پزیرائی ملی اور اب میرا فن ایشیاء کے ہمراہ گانوں پر کام شروع ہوا ہے جو یہاں بھارت اور پاکستان کا امریکا میں ملاپ ہے ۔