صحت کی وجہ گھر کے پسے ہوئے مصالحے :بشریٰ انصاری

 صحت کی وجہ گھر کے پسے ہوئے مصالحے :بشریٰ انصاری

کراچی(شوبز ڈیسک)سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے مداحوں کو اپنی صحت اور خوبصورتی کا راز بتا دیا ان کا کہنا ہے کہ مصالحے بنانے کیلئے میرے گھر میں ‘سِل بٹّہ’ آج بھی ہے۔

ایک شو میں انہوں نے بتایا کہ ہمارے زمانے میں کوئی خاص چیزیں تو ہوا نہیں کرتی تھیں صرف قدرتی چیزوں پر زیادہ انحصار تھا۔ کھانوں کے مصالحے ہمارے گھروں میں خود پیسے جاتے تھے جو آج بھی پیسے جاتے ہیں۔بشریٰ انصاری نے کہا کہ میرے گھر میں سِل بٹّہ ہے آج بھی دو بڑی ٹرے میں گیلی ہلدی کو سکھایا جارہا ہے جس کے بعد اسے پیس کر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے میتھی دانہ، کلونجی، سونف اجوائن اور ہلدی ان سب چیزوں کو پیس کر ایک جار میں رکھا ہوا ہے جس کی پَھکّی روزانہ ناشتے کے دوران ضرور لیتی ہوں، ان سب اشیاء کا سفوف گھر میں ہی بنایا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں