فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے ہی نہیں دیا جاتا:صبا حمید

فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے  ہی نہیں دیا جاتا:صبا حمید

لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ صبا حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کبھی فلم انڈسٹری اور سیاست کو چلنے ہی نہیں دیا گیا۔۔۔

 جس وجہ سے دونوں شعبوں میں نئے لوگ نہیں آسکے اور دونوں انڈسٹریاں آگے نہیں بڑھ سکیں۔ایک شو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے ابھی سے ہی فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ انتخابات میں کس پارٹی یا لیڈر کو ووٹ دیں گی۔ انہوں نے مثال دی کہ پاکستانی ڈراما انڈسٹری کو کبھی نہیں روکا گیا، اسے ہمیشہ چلنے دیا گیا، جس وجہ سے آج وہ کافی آگے ہے ، وہاں بہت سارے نئے لڑکے اور لڑکیاں آچکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں