صبا قمر کی فلم کملی نے ایک ساتھ 3 اعزاز اپنے نام کرلیے

صبا قمر کی فلم کملی نے ایک  ساتھ 3 اعزاز اپنے نام کرلیے

کراچی(این این آئی)پاکستانی فلم کملی نے منسک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دھوم مچادی، فلم نے تین ایوارڈز جیت لیے۔

پاکستانی فلم کملی نے بیلاروس کے سب سے بڑے فلمی میلے منسک انٹرنیشنل فلم فیسٹیول لسٹا پیڈ میں بہترین اداکار (صبا قمر)، بہترین ہدایت کار (سرمد کھوسٹ) اور ویورز چوائس کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ اداکارہ صبا قمر نے انسٹاگرام سٹوری پر ایک کلپ پوسٹ کیا جس میں بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری کے ایوارڈ کے اعلان کو دکھایا گیا تھا اور اسے کملی کے لیے سرمد سلطان کھوسٹ نے حاصل کیا تھا۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ فلم نے تین مخصوص کیٹیگریز میں ایوارڈ حاصل کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں