شاہ رخ نے ڈنکی کو صاف ستھری انٹرٹینمنٹ قرار دیدیا

شاہ رخ نے ڈنکی کو صاف ستھری انٹرٹینمنٹ قرار دیدیا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ڈنکی کو صاف ستھری انٹرٹینمنٹ قرار دے دیا۔ کنگ خان کا کہنا ہے کہ اسے بزرگ اور نوجوان یکساں طور پر پسند کرنے کے ساتھ اس سے لطف اندوز ہوں گے ۔

کنگ خان نے اپنے ایک چھوٹے سے پرستار کی ویڈیو ری پوسٹ کی ہے جو لٹ پٹ گیا پر ڈانس کر رہا ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے لکھا یہ بہت پیارا ہے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ برائے مہربانی جب آپ فلم دیکھنے جائیں تو اسے بھی لے جائیے گا، ڈنکی صاف ستھری انٹر ٹینمنٹ اور ایموشنز پر مبنی ہے ، جسے بزرگ اور نوجوان یکساں طور پر انجوائے اور بہت پسند کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں