شادی وقت گزارنے کیلئے نہیں سنجیدہ کمٹمنٹ کرونگی:مشال خان

شادی وقت گزارنے کیلئے نہیں سنجیدہ کمٹمنٹ کرونگی:مشال خان

کراچی (آئی این پی)اداکارہ مشال خان نے کہا ہے کہ وہ شادی وقت گزارنے کیلئے نہیں بلکہ اس کیلئے سنجیدہ کمٹمنٹ کریں گی۔

 ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ وہ جب بھی شادی کریں گی تمام معاملات نجی رکھیں گی، لوگوں کی بری نظر سے بہت ڈر لگتا ہے ، جو لوگ میری شادی میں شرکت کرینگے تو تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا میرے اشاروں پر ناچنے والا اگر کوئی شخص میری زندگی میں آیا تو میں اسے سیدھا دروازے سے باہر نکال دوں گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں