سینٹ لیونٹ نے اپنا ایوارڈ فلسطینی بچوں کے نام کر دیا

سینٹ لیونٹ نے اپنا ایوارڈ فلسطینی بچوں کے نام کر دیا

پیرس(شوبز ڈیسک)فلسطینی گلوکار مروان عبدالحمید المعروف سینٹ لیونٹ نے اپنا ایوارڈ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینیوں کے نام کر دیا۔

سینٹ لیونٹ نے جی کیو مڈل ایسٹ کی جانب سے 2023ء کے لیے ‘مین آف دی ایئر’ کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے ۔اُنہوں نے پیرس میں تقریب میں اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جیت فلسطین کے بچوں کے نام کرتا ہوں۔فلسطینی گلوکار نے کہا کہ آج میرا جسم پیرس میں ہے لیکن میرا دل غزہ میں ہے ، غزہ وہ شہر ہے جہاں میں نے پرورش حاصل کی، غزہ وہ شہر ہے جس کیلئے میں گاتا ہوں۔ اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مجھ سے کہا گیا کہ اگر میں آج یہ ایوارڈ جیتتا ہوں تو فلسطین کا ذکر نہ کروں لیکن آپ مجھے سنسر نہیں کر سکتے اور اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کی شہادت پر خاموش نہیں رہ سکتا۔سینٹ لیونٹ نے کہا کہ یہ کوئی تنازع یا جنگ نہیں ہے بلکہ یہ 75 سال سے جاری قبضہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں