اشنا شاہ اور شوہر حمزہ امین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

اشنا شاہ اور شوہر حمزہ امین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ اشنا شاہ نے شوہر حمزہ امین کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

 انسٹا گرام پر اداکارہ اشنا شاہ نے خانہ کعبہ کے صحن سے تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی اطلاع دی۔ اشنا شاہ نے خانہ کعبہ میں نے مظلوم فلسطینیوں کیلئے دعا کی اور لکھا کہ ‘اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کو دل اور دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنا، اپنے گھروں سے جلا وطن ہوئے اور 75 سال سے زائد عرصے تک نسل پرستی کو برداشت کرنے کے بعد ایک وحشیانہ نسل کشی سے گزر رہے ہیں جو ان کی نسل کا قتل عام کررہی ہے ، امید ہے وہ آخرکار آزاد ہوجائیں، آمین۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں