ہم بحیثیت معاشرہ مردوں کو بالکل نہیں سراہتے:نادیہ افغان

ہم بحیثیت معاشرہ مردوں کو بالکل نہیں سراہتے:نادیہ افغان

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ نادیہ افغان کا کہنا ہے کہ دنیا میں باپ سے بڑھ کر کوئی بے لوث محبت نہیں کرتا لیکن ہم بحیثیت معاشرہ کبھی انہیں سراہتے نہیں ہیں۔

انسٹا گرام پر اداکارہ نادیہ افغان کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں معاشرے کے مردوں کے لیے آواز اُٹھاتے اور ان کی خدمات کو سراہاتے ہوئے دیکھا اور سنا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم کبھی مردوں خاص طور سے باپ کی خدمات، بے لوث محبت کی بات ہی نہیں کرتے ، صرف ماں کا ذکر کرتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ ایک آدمی اپنے اہلِ خانہ کی خاطر روزگار کمانے کے لیے صبح گھر سے نکلتا ہے اور رات کو واپس آتا ہے ، وہ اپنی اولاد کے لیے کماتا ہے اور گھر آ کر اپنا سب کچھ اپنی اولاد، بیوی، اپنے اہلِ خانہ کو دے دیتا ہے ۔ بیشتر گھروں میں تو بیویاں ہی اپنے شوہروں کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہوتی ہیں ورنہ انہیں اپنا خیال بھی نہیں ہوتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں