‘‘ایک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے ’’، منصور ملنگی کی آج برسی

‘‘ایک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے ’’، منصور ملنگی کی آج برسی

لاہور ( شوبزڈیسک) سرائیکی زبان کے معروف گلوکار منصور ملنگی کی 9ویں برسی آج منائی جائے گی ۔

منصور ملنگی یکم جنوری1947ء کو ضلع جھنگ کے علاقہ گڑھ مہاراجہ میں پیدا ہوئے ، ان کے والد پٹھان علی سارنگی نواز تھے ،منصور ملنگی نے 1965ء میں ریڈیو پاکستان لاہور سے پہلا گیت گایا۔ منصور ملنگی کو پہلی مرتبہ شہرت اس وقت حاصل ہوئی جب انہوں نے 1974ء میں سرائیکی زبان کا مشہور گانا ‘‘ایک پھل موتیے دا مار کے جگا سوہنیے ’’گایا ۔2013ء میں انہیں صدارتی ایوارڈ تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں